Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2023 06:40pm

پی ٹی آئی کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کل ملک گیرمظاہروں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مظلوم اہلِ فلسطین سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کے لیے کل ملک گیرمظاہروں کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کرے گی۔

اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پر امن مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔

احتجاج کا انعقاد کل بعد ازنماز جمعہ تمام بڑے شہروں میں پریس کلبس کے باہرکیا جائے گا۔

اسلام آباد پریس کلب میں شام 3 بجے جبکہ پشاور پریس کلب کے باہر شام 4 بجے پر امن مظاہرہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بھی بعد از نماز جمعہ گھڑی باغ کے مقام پر احتجاج کرے گی۔

مزید پڑھیں

’مگر مچھ کے آنسو‘، وائٹ ہاؤس ترجمان لائیو ٹی وی پر اسرائیل کیخلافحملے پر روپڑے

’حماس کے جانباز مجاہدین تاریخ کا منفرد معرکہ سر کررہےہیں‘

تصاویر: فلسطین اسرائیل کشیدگی میں ہونیوالی تباہی کےمناظر

پاکستان تحریک انصاف نے محصور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عوام سے مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔

Read Comments