Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’مگر مچھ کے آنسو‘، وائٹ ہاؤس ترجمان لائیو ٹی وی پر اسرائیل کیخلاف حملے پر روپڑے

سوشل میڈیا صارفین نے جان کربی کے آنسوؤں کو ’اداکاری‘ قرار دیا ہے۔
شائع 10 اکتوبر 2023 07:22pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ اسرائیل جنگ میں کم از کم 11 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد کو فلسطینی گروپ کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی لائیو ٹی وی پر بات کر رہے تھے، اور اسرائیل غزہ جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

جان کربی نے سی این این پر براہ راست نشریات کے دوران حماس حملے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے آنسو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’ان تصاویر کو دیکھنا مشکل ہے۔ وہ انسان ہیں، خاندان کے افراد ہیں، دوست ہیں، وہ پیارے ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے جان کربی کے آنسوؤں کو ’اداکاری‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل میں ہلاک اور محصور ہونیوالے غیر ملکیوں کی تعداد سامنے آگئی

ایک صارف نے لکھا، ’بدقسمتی سے، چونکہ کربی نے ہر پریس بریفنگ اور ٹی وی پر انٹرویو کے دوران جھوٹ بولا ہے، اس لیے میرے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ واقعتاً اس حوالے سے کچھ محسوس کر رہے ہیں، یا صرف اداکاری کر رہے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: قسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلیوں کے قتل کی دھمکی دے دی

ایک اور صارف نے لکھا، ’کربی ایک بڑبولی شرمندگی ہیں، جب وہ اس نوکری کو چھوڑ دیں گے تو ایک بہترین استعمال شدہ کاروں کے سیلز مین بن سکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین نے فلسطینیوں کی امداد روک دی

ایک صارف نے ان کے رونے کو ’مگرمچھ کے آنسو‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیل کی حمایت میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز بھیجا ہے اور اپنے کلیدی اتحادی کے ساتھ یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں پر کام کر رہا ہے۔

Israel

Palestine

Gaza

white house

Washington

John Kirby

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Israeli Air Strike

PALESTINE HAMAS

Palestinians In Gaza

Choked Up

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div