Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2023 11:21pm

پاک بھارت ٹاکرا: شاہد آفریدی نے بابراعظم سے ہونے والی گفتگو پر خاموشی توڑدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کپتان بابراعظم سے ہونے والی گفتگو پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی شو میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ پر تبصرے کے دوران شاہد آفریدی نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میری بابراعظم سے فون پر بات ہوئی، بابر اعظم مسلسل 2 میچوں میں بلے بازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے اسے سری لنکا کے خلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کے لیے سینچری بنائے گا۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرز کو دنیا بھر میں جتنا ریٹ کیا جاتا ہے اس کو دیکھا جائے تو ہم نے سری لنکا کے خلاف بہت بری بولنگ کی۔

میچ کے بعد میری شاہین سے بھی بات ہوئی جس پر میں نے شاہین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بولنگ کی ویڈیوز دیکھے اور اندازہ لگائے کہ کہاں بری بولنگ ہوئی ہے جس پر شاہین نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا مخالف بیٹرز کو موقع دیا تو انھوں نے رنز بنائے، شاہین کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے میچ سے قبل بولنگ کوچ کے ساتھ مل کر ہارڈ ایریا پر زیادہ سے زیادہ بولنگ کی پریکٹس کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ میں ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی اور میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بالکل اچھا نہ تھا، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے تھے وہیں حسن علی نے 4، حارث رؤف نے 2 اور شاداب ، نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے: بریانی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کیاکہا؟

’دل دا نئیں ماڑا‘ ، بابر کی پنجابی نےدل چُھولیے

پاک بھارت میچ: شائقین کرکٹ اسپتالوں کے کمرے بک کروانےلگے

واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔

Read Comments