Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 02:03pm

بیل گری، ان گنت فوائد سے بھرپور پھل

انسان چونکہ اپنی صحت کے لیے خاصا فکر مند رہتا ہے اس لیے وہ اس مقصد کے لیے مختلف پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کرتا ہے۔

بیل گری جس کو لکڑی کا پھل بھی کہا جاتا ہے، موسمِ گرما کا ایک عام پھل ہے، جو آنتوں کی بیماریوں کے لیے شفا بخش خصوصیات رکھتا ہے۔

قدیم زمانے سے ہی یہ پھل نہ صرف اپنے میٹھے ذائقے بلکہ ادویاتی خصوصیات کے سبب لوگوں کا پسندیدہ رہا ہے۔

یہ ہندوستان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کونسا پھل کس وقت کھانا صحت کو نقصان پہنچاتا ہے؟

خواتین کیلئے ایواکاڈو ایک معجزاتی پھل، پیٹ کی چربی کا آسان حل

دنیا کا سب سے عجیب وغریب پھل ’ہالہ‘ جو دوا بھی ہے

بیل گری نہ صرف بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے علاوہ قبض کو کم کرنے میں بھی مؤثر ہے۔

بیل گری انسانی جسم کو یہ بیش بہا فوائد فراہم کرتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ

بیل گری معدے کے لیے ایک بہترین ٹانک کے طور پر کام کرتا ہے، اس میں موجود ٖفائبر کی وافر مقدار اسہال کے لیے بہت مفید ہے۔

بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں

اس میٹھے پھل کا رس خون میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے علاوہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے۔

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مؤثر ہیں۔

ذیابیطس کا بہترین علاج

اس میں موجود فیرونیا گم کی خصوصیات خون میں شوگر کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

جلد کے انفیکشن

بیل گری میں اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریا اور اینٹی فلیمینٹری خصوصیات وائرس اور بیکٹریا سے ہونے والے انفیکشن سے بچاتی ہیں۔ یہ چہرے کی جلد کے مختلف انفیکشن کو دور کرنے میں بھی کارآمد ہے۔

کینسر کے خطرات سے بچاؤ

بیل گری کے جوس میں چونکہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو فری ریڈیکلز کو ختم کرنے کرتے ہوئے کینسر سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

بیل گری کا رس وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی خصوصیت کے سبب قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

Read Comments