Aaj Logo

شائع 18 اکتوبر 2023 07:57pm

محبوب کی خاطر وزن بڑھانے والی ’سائز زیرو‘ ماڈل شادی سے پہلے دھوکے کا شکار

بے شک محبت انسان کو اندھا بنا دیتی ہے اور اکثر لوگ اپنے ساتھی کی خوشی کے لیے غلط فیصلے کر بیٹھتے ہیں۔

چین میں بھی ایک ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، جہاں اپنے محبوب کی خاطر وزن بڑھانے والی ماڈل کو پیار میں دھوکہ ملا۔

محبت میں گرفتار ہونے سے پہلے متاثرہ خاتون ایک پیشہ ور ماڈل تھیں، انہوں نے اپنی ماڈلنگ ایجنسی کی ضروریات کے مطابق ”سائز زیرو“ برقرار رکھا ہوا تھا۔

پھر وہ ایک شخص کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن خاتون کے محبوب نے شادی کیلئے ایک حیران کن مطالبہ کر ڈالا۔

خاتون کے مطابق ان کے محبوب نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا وزن بڑھائے کیونکہ وہ بے حد پتلی تھیں اور اُس شخص کو اِس طرح کی خواتین پسند نہیں تھیں۔

خاتون نے صرف ایک ماہ میں اپنا وزن 35 کلو تک بڑھا لیا۔

مزید پڑھیں

فلسطینیوں کی حمایت پر جیجی حدید کو قتل کی دھمکیاں ملنےلگیں

جو مدد کرے گا اس کو انعام دوں گی، اروشیروٹیلا

وزن کم کرنا ہے تو کھیرے کو ایسےکھائیں

لیکن اس کے بعد اس نام نہاد محبوب نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور بتایا کہ وہ اپنی آزادانہ زندگی گزارنے کا خواہش مند ہے اور کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا ہے۔

اس واقعے نے خاتون کی زندگی کا رخ پوری طرح بدل دیا جس کے بعد اپنے وزن کی وجہ سے وہ ماڈلنگ کی نوکری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔

Read Comments