Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 11:10pm

آرمی چیف سے سری لنکن فوج کے کمانڈر کی ملاقات، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج نے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبے شامل ہیں۔

مہمان خصوصی کل پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ بھی کریں گے۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،آرمی چیف

آرمی چیف کا فضائی مشق ”انڈس شیلڈ 2023“ کا مشاہدہ کرنے کیلئے پاکفضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ

Read Comments