Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2023 10:04pm

استحکام پاکستان پارٹی کا عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات کے بعد پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عون چوہدری کے نواز شریف سے لاہور ایئرپورٹ پر ملنے پر استحکام پاکستان پارٹی کا مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کرلی، عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں، عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ضبط سے کام لیا، جلسے میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو مجھے نہیں کرناچاہیے، نواز شریف

مریم نواز کا ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکالنے والوں کو کراراجواب

نواز شریف نے جب جب ملک کی تقدیر کی بدلی تو اقتدار سے الگ کردیا گیا،شہباز شریف

Read Comments