Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نواز شریف نے جب جب ملک کی تقدیر بدلی تو اقتدار سے الگ کردیا گیا، شہباز شریف

تمام تر زیادتیوں پر بھی نوازشریف نے صبر کا مظاہرہ کیا، صدر ن لیگ
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2023 10:06am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو قوم کی تقدیر بدلنے پر عہدے سے ہٹادیا گیا، نوازشریف عوام کے لیے جدوجہد کا نام ہے، ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے نوازشریف آگیا ہے، تمام تر زیادتیوں پر بھی نوازشریف نے صبر کا مظاہرہ کیا، نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا۔

مینار پاکستان پر مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ملک بھر سے لوگ نوازشریف کے استقبال کے لیے لاہور میں آئے ہیں،

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف ایک جدوجہد، جذبہ، جنون اور مسلم لیگ ن کا نام ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مینار پاکستان پر اس سے بڑا جلسہ 76 سال میں کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہے، قائد پاکستان مسلم لیگ ن نے جب جب ملک کی تقدیر کی بدلی تو اقتدار سے الگ کر دیا گیا، نوازشریف کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں، جیل میں ڈالا گیا مگر صبر اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ہوتے ہوئے 9 مئی کا واقعہ ہونا تو دور کی بات ہے ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، اب نوازشریف دوبارہ آ گیا ہے، ملک سے اب لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا، بے روزگاری ختم ہو گی اور روزگار ملے گا جبکہ مہنگائی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں

نواز شریف چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مریم نواز کا ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکالنے والوں کو کرارا جواب

2018 کے بعد ایک بار پھر ’وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ‘

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، اس وقت نوازشریف کو اربوں ڈالر کی آفر کی گئی جسے قائد ن لیگ نے مسترد کر دیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

shahbaz sharif

Minar e Pakistan

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div