آسٹریلیا سے شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر نے بابر اعظم کو کیا مشورہ دیا؟

آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 62 رنز سے کراری شکست ہوئی تھی
شائع 21 اکتوبر 2023 11:02pm

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو بھارت کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 62 رنز سے شکست ہوئی تھی، جس کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’’بغیر کسی سوال کے ویرات کوہلی ماڈرن دنوں کے لیجنڈ ہیں جو ہر طرح کے حالات و کنڈیشن میں رنز بناتے ہیں اور بھارت کے لیے میچ جیتتے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں

شعیب ملک نے کھیل میں بہتری لانے کیلئے بابر اعظم کو کیا مشورہدیا؟

آسٹریلیا 62 رنز سے کامیاب، پاکستان کو ورلڈکپ میں مسلسل دوسریشکست

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کیاکہا؟

Read Comments