ثانیہ مرزا غزہ کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی کیخلاف بول پڑیں

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی ہے
شائع 30 اکتوبر 2023 12:18pm

قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

رواں ماہ ہی سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ بمباری شروع کردی تھی، جو تاحال جاری ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

الجزائرین کھلاڑی نے میدان میں فلسطینی پرچم لہرا دیا

معروف ماڈل بیلا حدید فلسطین کی حمایت میں تاخیر سے بولنے پر شرمندہ

حماس کی حمایت پر اسرائیل میں اداکارہ گرفتار

Read Comments