Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

حماس کی حمایت پر اسرائیل میں اداکارہ گرفتار

اداکارہ پر ایک سوشل میڈیا پر 'دہشتگردی کی حمایت' کا الزام عائد
شائع 25 اکتوبر 2023 09:59am
معروف اسرائیلی اداکار مائیسہ عبدل ہادی - تصویر: انسٹاگرام
معروف اسرائیلی اداکار مائیسہ عبدل ہادی - تصویر: انسٹاگرام

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر معروف اسرائیلی اداکار مائیسہ عبدل ہادی کو گرفتار کر لیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملے کیٓ حمایت کرنے پر ادکارہ کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نےکا نام لیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ایک ادکارہ کو گرفتار کیا، جو کہ ناصرت شہر کی رہائشی ہیں، جنہیں عوام میں نفرت انگیز جذبات کو ابھارنے کے لئے گرفتار کیا ہے۔

مائسہ عبدل ہادی نے ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ایک 85 سالہ یرغمالی یافا ادار کی تصویریں پوسٹ کیں، اس کے ساتھ ہی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں حماس کے جنگجواسرائیل کی حفاظتی رکاوٹ کو توڑ رہے ہیں۔

ان کے ساتھی اداکار اوفر شیچر نے اس کی پوسٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”میں آپ سے شرمندہ ہوں، آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ آپ ناصرت میں رہتی ہیں، ہمارے ٹی وی شوز اور فلموں میں اداکاری کرتی ہیں اور پھر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپتی ہیں۔“

Palestine

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023