Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2023 09:39pm

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 38 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

روں ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 26 پیسے کمی ہوئی، 28 ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 73 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزیدکمی

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پربرقرار

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 51 ہزار 683 پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ روز 51 ہزار 482 پر بند ہوا تھا۔

Read Comments