Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس اضافہ
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2023 09:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 38 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

روں ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 26 پیسے کمی ہوئی، 28 ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 73 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 51 ہزار 683 پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ روز 51 ہزار 482 پر بند ہوا تھا۔

PSX

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

100 index

dollar prices

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div