Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 02:08pm

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل بُری خبر آگئی

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے پاک نیوزی لینڈ کا انتہائی اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ کا 35واں مقابلہ 4 نومبر بروز ہفتے کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز بنگلور میں دو بجے سے تقریباً 70 سے 80 فیصد بارش کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ اسٹیک میں کوالیفائی کرنے کی اُمیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی کے خلاف کم از کم 84 رنز یا پھر 30 سے 35 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔

گرین شرٹس اور کیویز کے مابین مقابلہ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا اور اس سے نیٹ رن ریٹ بھی متاثر نہیں ہوگا تاہم سیمی فائنل میں قدم رکھنے کے لئے قومی ٹیم اس سے استفادہ نہیں کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتاہے

آئی سی سی رینکنگ: شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کے نمبر ون بولر بنگئے

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بنگلور میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

Read Comments