Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آئی سی سی رینکنگ: شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے

بیٹرز اور بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پاکستان کے پاس
شائع 01 نومبر 2023 05:20pm

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹرز میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی اور اب بیٹرز کے بعد بولرز میں بھی نمبر ون پوزیشن پاکستان کے پاس آ گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر سے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے پہلے نمبر پر براجمان ہوگئے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران ون ڈے بولرز بولرز کی کارکردگی پر نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

بھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پانچویں پوزیشن ہے۔ کشو مہاراج کے 651 اور ٹرینٹ بولٹ کے 649 پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، لیکن ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل صرف دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین آفریدی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں اب تک فاسٹ بولرز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے میگا ایونٹ کے دوران 7 میچوں میں 17 وکٹوں کے حاصل کی ہیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بابر اعظم بہترین بلے باز اور شاہین آفریدی بہترین گیند باز کے ساتھ ون ڈے کی بہترین جوڑی بن چکے ہیں۔

شاہین شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی اور فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جس کے بعد وہ مجموعی طور پر دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی سے پہلے اسپن بولرز نے یہ کارنامہ سرانجام دیا سندیپ لیمچانے نے 42 جبکہ افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔

babar azam

ICC

Shaheen Shah Afridi

icc odi ranking

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div