Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2023 12:20pm

ایل این جی کیس میں ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں ملزمان کودوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔

شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی ظفر اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

احتساب عدالت نے 2 سابق وزرائے اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلبکرلیا

شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کومنتقل

اس پر جج نے استفسار کیا کہ پھر اس کیس کو کب کے لیے رکھ لیں؟ احتساب عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیے اور کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments