Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایل این جی کیس میں ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری

سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے، وکیل شاہد خاقان
شائع 14 نومبر 2023 12:20pm
احتساب عدالت اسلام آباد۔ فوٹو — فائل
احتساب عدالت اسلام آباد۔ فوٹو — فائل

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں ملزمان کودوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔

شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی ظفر اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

احتساب عدالت نے 2 سابق وزرائے اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل

اس پر جج نے استفسار کیا کہ پھر اس کیس کو کب کے لیے رکھ لیں؟ احتساب عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیے اور کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

accountability court

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

lng reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div