Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

احتساب عدالت نے 2 سابق وزرائے اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

احتساب عدالت ایک اور 3 نے شاہد خاقان اور پرویز اشرف کو نوٹس جاری کیے
شائع 04 اکتوبر 2023 06:23pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کو 14 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ احتساب عدالت ایک اور 3 نے 2 سابق وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کردیے۔

احتساب عدالت ایک نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14 نومبر کو طلب کرلیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کو بھی رینٹل پاور ریفرنس میں طلب کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں

احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف مقدمہ سماعت کیلیے مقرر

شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اشارہ دے دیا

نواز شریف سے شاہد خاقان کی ملاقات، ’واپسی کی مشاورت میں شامل نہیں تھا‘

پیپلزپارٹی کے رہنما کو 2015 اور 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر جبکہ 2016 اور 2017 میں دائر ریفرنسز میں 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت 3 نے راجہ پرویز اشرف کو چاروں کیسز میں نوٹس جاری کیا۔

PMLN

accountability court

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

lng reference

Pakistan People's Party (PPP)

Raja Pervez Ashraf

nab reference

rental power reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div