Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2023 07:19pm

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس کیخلاف کیس: پی ٹی اے نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیولیکس کے خلاف کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تحقیقاتی ایجنسی نہیں، پی ٹی اے کے پاس سوشل میڈیا پر آڈیولیک کرنے والے شخص کی شناخت کی صلاحیت موجود نہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے کے پاس مبینہ آڈیولیک کے سورس کی شناخت کا بھی اختیار نہیں ہے۔

پس منظر

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کر رہے تھے جبکہ ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی۔

##مزید پڑھیں

آڈیو لیکس تحقیقات: ثاقب نثار کے بیٹے کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلاتطلب

آڈیو ریکارڈنگز کون کرتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب مانگلیا

ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کو چیلنجکردیا

نجم الثاقب نے اسپیشل کمیٹی کی تشکیل چیلنج کر رکھی ہے۔

Read Comments