Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس کیخلاف کیس: پی ٹی اے نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

پی ٹی اے کے پاس آڈیولیک کرنے والے شخص کی شناخت کی صلاحیت موجود نہیں، جواب
شائع 15 نومبر 2023 07:19pm

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیولیکس کے خلاف کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تحقیقاتی ایجنسی نہیں، پی ٹی اے کے پاس سوشل میڈیا پر آڈیولیک کرنے والے شخص کی شناخت کی صلاحیت موجود نہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے کے پاس مبینہ آڈیولیک کے سورس کی شناخت کا بھی اختیار نہیں ہے۔

پس منظر

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کر رہے تھے جبکہ ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی۔

##مزید پڑھیں

آڈیو لیکس تحقیقات: ثاقب نثار کے بیٹے کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

آڈیو ریکارڈنگز کون کرتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا

ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کو چیلنج کردیا

نجم الثاقب نے اسپیشل کمیٹی کی تشکیل چیلنج کر رکھی ہے۔

Islamabad High Court

Saqib Nisar

Audio leaks

Ex Chief Justice Saqib Nisar Son's Audio Leaked

najam saqib

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div