Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

آڈیو ریکارڈنگز کون کرتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا

'تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کیاجارہا'
شائع 01 جون 2023 11:23am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز ، آڈیو لیکس سے متعلق اہم سوالات پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی۔

ہائیکورٹ نے وفاق، وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور پی ٹی اے کو بھی درخواست میں فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پرخصوصی کمیٹی میں طلبی کا سمن معطل کرنے کے گزشتہ روزکے فیصلے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے کے تحت اعتزاز احسن، مخدوم علی خان،میاں رضا ربانی ،محسن شاہنواز رانجھا کو عدالتی معاونین مقرر کرتے ہوئے وفاق ، وزارت داخلہ و دفاع ، پی ٹی اے ، سیکرٹری اسمبلی سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے استفسارکیا کہ کیا آئین اور قانون شہریوں کی کالز کی سرویلنس اورخفیہ ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے ؟ اگرفون ریکارڈنگ کی اجازت ہے تو کون سی اتھارٹی یا ایجنسی کس میکنزم کی تحت ریکارڈنگ کرسکتی ہے ؟ آڈیو ریکارڈنگ کو خفیہ رکھنے اور اس کا غلط استعمال روکنے کے حوالے سے کیا سیف گارڈز ہیں ؟اگر اجازت نہیں تو شہریوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پرکون سی اتھارٹی ذمہ دارہے؟

عدالت نے مزید سوالات اٹھائے کہ اگر اجازت نہیں تو شہریوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر کون سی اتھارٹی ذمہ دار ہے ؟ غیر قانونی ریکارڈ کی کالز ریلیز کی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی ؟ پارلیمنٹ کسی پرائیویٹ شخص کے معاملے پر انکوائری کر سکتی ہے ؟ کیا رولز اجازت دیتے ہیں کہ اسپیکرپرائیویٹ اشخاص کی گفتگو لیک ہونے پرخصوصی کمیٹی تشکیل دے سکتے ہیں ؟ ۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پارلیمنٹ کے احترام میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کررہے۔ پٹیشنر نجم الثاقب کو خصوصی کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے کا 25 مئی کا سمن آئندہ سماعت تک معطل رہے گا۔

پس منظر

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کر رہے تھے جبکہ ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی۔

نجم الثاقب نے اسپیشل کمیٹی کی تشکیل چیلنج کررکھی ہے۔

Islamabad High Court

Audio leaks

Ex Chief Justice Saqib Nisar Son's Audio Leaked

najam saqib

Politics June 1 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div