Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2023 10:11am

روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل دوسرے روز سستا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھی جا رہی ہے۔

کاورباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 87 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 76 پیسے کمی سے 287 روپے 38 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کافیصلہ

سیگریٹ سے موجودہ ٹیکس وصولی ناکافی قرار، اضافے کیسفارش

امریکی کرنسی میں کمی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پہلے جائزے پر عملے سطح کا معاہدہ ہونے کے باعث واقع ہو رہی ہے۔

پاکستان نے مالیاتی ادارے سے کرنسی کے تبادلے کے ریٹ کے تعین کا معاملہ دوبارہ مارکیٹ پر چھوڑنے، سرمایہ کاری اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سرکاری اداروں اور گورننس کی اصلاحات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Read Comments