Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2023 07:56pm

پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے کے معاملے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے 18 دسمبر کو ایس ایس پی اسلام آباد کو پیش ہونے یا پھر بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے احکامات پر عمل نہ کرنے پر ایس ایس پی اسلام آباد سے توہین عدالت کی وضاحت طلب کی ہے۔

یاد رہے کہ پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست ہائیکورٹ دائر کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں

جج کی عدم دستیابی، پرویزالہٰی کو درج مقدمے میں چالان کی نقول فراہم نہکی جاسکیں

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہسنادیا

Read Comments