Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جج کی عدم دستیابی، پرویزالہٰی کو درج مقدمے میں چالان کی نقول فراہم نہ کی جاسکیں

ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی
شائع 21 نومبر 2023 05:18pm

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو تھانہ سی ڈی میں درج مقدمے میں چالان کی نقول فراہم نہ کی جاسکیں جبکہ ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پرویز الہی کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ کی سماعت کے لیے پرویز الہٰی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام لایا گیا جبکہ ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

پرویز الہٰی کی جانب سے فیملی سے ہفتہ میں دو بار ملاقات کی دراخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پہلے فیملی سے ملاقات نہیں ہو رہی، جس پر پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے ہفتے میں ایک روز ملاقات ہوتی ہے، 2 مرتبہ ملاقات کی اجازت دی جائے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے عدالت کو بتایا کہ فیملی والے آتے ہیں 2،2 گھنٹے باہر انتظار کراتے ہیں درمیان میں فاصلہ ہوتا ہے اور 3،3 افراد سر پر کھڑے رہتے ہیں، گھریلو بات تک نہیں ہو سکتی۔

عدالت نے کہا کہ جیل سے جواب جائے تو اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

جج شاہ رخ ارجمند نے پرویز الہٰی کی درخواست پر جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

ATC

اسلام آباد

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div