Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2023 11:40pm

پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کیلئے پراجیکٹ کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کے لیے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جبکہ اضلاع اور تحصیلوں میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجٹیل مانیٹرنگ اور کرائم کنڑول کے لیے لاہور میں 4 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ مکمل ہو گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔

سیف سٹی اتھارٹی آفس میں اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اضلاع اور تحصیلوں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔

اس منصوبے کے تحت اضلاع اور تحصیلوں میں ڈیجیٹل نگرانی، ای چالان، ٹریفک کنٹرول اور چہروں کی شناخت بھی کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز کا افتتاحکردیا

’پنجاب میں سرکاری سطح پر پیٹرول موٹر سائیکل خریدنے پرپابندی‘

Read Comments