Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کیلئے پراجیکٹ کا آغاز

اضلاع اور تحصیلوں میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی
شائع 25 نومبر 2023 11:40pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کے لیے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جبکہ اضلاع اور تحصیلوں میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجٹیل مانیٹرنگ اور کرائم کنڑول کے لیے لاہور میں 4 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ مکمل ہو گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔

سیف سٹی اتھارٹی آفس میں اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اضلاع اور تحصیلوں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔

اس منصوبے کے تحت اضلاع اور تحصیلوں میں ڈیجیٹل نگرانی، ای چالان، ٹریفک کنٹرول اور چہروں کی شناخت بھی کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

’پنجاب میں سرکاری سطح پر پیٹرول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی‘

lahore

project

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

Private cameras

Mapping

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div