Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2023 01:23pm

خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائیاں کرکے خواتین کی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کیا جن میں جان محمد اورعزیر حیدر شمال ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو حیدرآباد اور دادو سے گرفتارکیا گیا جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے والی خاتون ساتھی سمیتگرفتار

کراچی میں راہ چلتی خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزمگرفتار

حکام نے بتایا کہ ملزمان تصاویر ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے، ان کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لیا گیا جب کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

Read Comments