Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2023 10:57pm

اب تک 8 لاکھ غیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے، جان اچکزئی

پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ اب تک 8 لاکھ غیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے، 30 جنوری تک تمام افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 8 لاکھ تک غیرقانونی کا انخلاء ہوچکا ہے، آرمی چیف نے بھی غیرقانونی افراد کے انخلاء کی توثیق کردی۔

جان اچکزئی نے مزید کہا کہ غیرقانونی افراد کے انخلاء سے معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے، ملک میں موجود تمام غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز 2 ہزار 55 افغان شہری واپس چلے گئے، اب تک واپس جانے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 980 تک پہنچ چکی ہے۔

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ 30 جنوری تک تمام افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنا ہے جس کے لیے حکومتی مشنری پوری طرح کام کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میچز میں پاکستان کے خلاف لغو زبان استعمال کی گئی۔

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ معاہدوں کے تحت مہاجرین کو تحفظ حاصل، پاکستان پابند ہے،سپریم کورٹ

پاکستان سے بے دخل ہونے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھسے متجاوز

غیر ملکیوں کی واپسی کیخلاف چیمبر اپیل منظور، سپریم کورٹ کا مقدمہ کھلیعدالت میں سننے کا فیصلہ

ادھر نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے افغان باشندوں سے معتلق کہا کہ غیرقانونی افغانوں کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کے کوائف مکمل نہ ہونے پر کارروائی ہوگی، سندھ سے 30 ہزار افغان باشندوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

Read Comments