Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

غیر ملکیوں کی واپسی کیخلاف چیمبر اپیل منظور، سپریم کورٹ کا مقدمہ کھلی عدالت میں سننے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 09:51pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سپریم کورٹ نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف چیمبر اپیل کی 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ کیس سماعت کے لیے کھلی عدالت میں مقرر کیا جائے۔

20 نومبر کو سپریم کورٹ میں غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس یحیی آفریدی نے ان چیمبر اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیے اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے چیمبر اپیل کی 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ رجسٹرارآفس کے اعتراضات قانونی نوعیت کے ہیں، درخواست پر عائد اعتراضات کا جائزہ عدالت کو لینا چاہیئے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل منظور کی جاتی ہے، کیس سماعت کے لیے کھلی عدالت میں مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس یحیی آفریدی نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی تھی۔

فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کے لیے درخواست دائر کی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

afghan citizen

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning

afghan officals

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div