Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2023 03:36pm

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت یکدم ہزاروں روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 5700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 4887 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

یوفون نے 108 ارب روپے میں ٹیلی نار کو خریدلیا

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 65ہزار 400ہوگیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا نرخ 54 ڈالر اضافے کے بعد 2032 ڈالرفی اونس ہے۔

Read Comments