Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 65 ہزار 450 پوائنٹس پر بند

گزشتہ روز 100انڈیکس پہلی بار 67 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 04:16pm

100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 65 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 190پوائنٹس کمی سے 65 ہزار پوائنٹس پر آگیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید 675 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 64 ہزار 600 پر آگیا۔

بعد ازاں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 400 ہوگیا۔ اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 65 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100انڈیکس میں 665 پوائنٹس اضافہ ہوگیا تھا اور ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ تاہم کاروبار کے دوران ایک موقع پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر دیکھی گئی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 1317 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 65 ہزار 109 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div