Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 09:23pm

کراچی میں وارداتیں : ’ڈاکوؤں کا بلٹ پروف جیکٹ اور واکی ٹاکی کا استعمال‘

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے بلٹ پروف جیکٹ اور واکی ٹاکی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، تاہم پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

شہر قائد کے علاقے کورنگی دو نمبر میں واقع ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ چھتیس گھنٹوں کے دوران تین وارداتیں ہوئیں۔ دو وارداتوں میں ڈاکوؤں کی جانب سے ہوٹل میں گاہکوں کو لوٹا گیا اور پھر ہوٹل ملازمین سے بھی دو لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

ہوٹل مالک نے دعویٰ کیا کہ واردات دو دن پہلے علی الصبح ہوئی، کورنگی نمبر دو سلطان ہوٹل پر دو کاروں میں سوار مسلح ملزمان پہنچے۔

ہوٹل مالک نے مزید بتایا کہ ’ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا اور ہوٹل کی تلاشی دینے کا کہا۔ آٹھ سے زائد ملزمان کے ہاتھ میں واکی ٹاکی موجود تھے جبکہ انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ اور پولیس کے جوتے بھی پہنے ہوئے تھے‘۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ایک روز قبل ملی تھی جائے وقوعہ سے ڈکیتی کی واردات کے کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: پولیس نے سڑک پر پریشان کھڑے چینی باشندوں کو منزل تک پہنچا دیا

کراچی: پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 23 سالہ خاتون جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست جمع کرلی ہے، ایس ایچ او کورنگی امین سولنگی کا کہنا ہے کہ متاثرین ثبوت کے ساتھ قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن آ سکتے ہیں۔

Read Comments