Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی: پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 23 سالہ خاتون جاں بحق

میری بیوی پولیس اہلکار عدیل پتافی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی، متوفی خاتون کے شوہر کا الزام
شائع 12 دسمبر 2023 09:19am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

نیو کراچی میں واقع اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 23 سالہ حمیدہ نامی خاتون جاں بحق ہوئی۔

شوہر نے پولیس اہلکار عدیل پتافی پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچے کو ڈاکٹر کو دکھا کر واپس آرہے تھے اس دوران ہمارے سامنے سے دو لڑکے بھاگتے ہوئے گئے جن پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی۔

خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ میری بیوی پولیس اہلکار عدیل پتافی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ہے۔

karachi

firing incident

Karachi Police

Dacoits

woman died

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div