سرکاری اسپتالوں کو نجی اسپتالوں کی طرز پر بنا رہے ہیں، نگراں وزیراعلی پنجاب

ہم ڈاکٹرز کی جتنی قدر کریں وہ کم ہے، محسن نقوی
شائع 15 دسمبر 2023 03:00pm

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہم سرکاری اسپتالوں کو نجی اسپتالوں کی طرز پر بنا رہے ہیں۔

تقریب میں ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31 جنوری تک امید ہے تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوجائے گا، ڈاکٹرز دن رات پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز جان کی پر واہ کیے بغیر مریض دیکھتے ہیں، ہم ڈاکٹرز کی جتنی قدر کریں وہ کم ہے، اسپتالوں کی تزئین و آرائش ہم مکمل کردیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو اسی حالت میں بحال رکھنا وہاں کی انتظامیہ کا کام ہے، اسپتالوں میں ڈاکٹرزاونرشپ لیں گے تو فائدہ ہوگا۔

Read Comments