Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2023 01:54pm

ٹارگٹ کلنگ گروہ کے افغان سرغنہ کی تفصیلات جاری

خیبرپختونخوا پولیس نے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے افغان سرغنہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

کے پی پولیس کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق دہشتگرد ظفر کالعدم تنظیم کا کارندہ اور افغانستان کا باشندہ تھا جس نے دو سکھ، دو کرسچن اور 5 مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا۔

پولیس کی دستاویزات کے مطابق مطلوب افغان دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، ہلاک دہشتگرد سے موٹر سائیکل، پستول اور دو موبائل فون بھی برآمد کیا گیا تھا۔

اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب 152 انتہائی دہشت گردوں کی فہرست بھی جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی آئی خان میں دہشت گردی پر افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کا احتجاج

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب 152 دہشتگردوں کی فہرستجاری

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کو 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Read Comments