Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ٹارگٹ کلنگ گروہ کے افغان سرغنہ کی تفصیلات جاری

مطلوب دہشتگرد نے دو سکھ، دو کرسچن اور 5 مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا، خیبر پختونخوا پولیس
شائع 20 دسمبر 2023 01:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا پولیس نے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے افغان سرغنہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

کے پی پولیس کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق دہشتگرد ظفر کالعدم تنظیم کا کارندہ اور افغانستان کا باشندہ تھا جس نے دو سکھ، دو کرسچن اور 5 مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا۔

پولیس کی دستاویزات کے مطابق مطلوب افغان دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، ہلاک دہشتگرد سے موٹر سائیکل، پستول اور دو موبائل فون بھی برآمد کیا گیا تھا۔

اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب 152 انتہائی دہشت گردوں کی فہرست بھی جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی آئی خان میں دہشت گردی پر افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب 152 دہشتگردوں کی فہرست جاری

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کو 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

afghanistan

KPK

terrorists

KPK Police

Terrorism in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div