Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2023 10:27pm

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیاری کا آغاز کردیا

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیاری کا آغاز کر دیا، اوپنر صاحبزادہ فرحان موقع ملنے پر پرفارم کرکے پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کی نگرانی میں شروع ہونے والے کیمپ میں فخرزمان، افتخار احمد، عباس آفریدی اور صاحبزادہ فرحان نے رپورٹ کرکے ٹریننگ شروع کردی جبکہ اعظم خان، حسیب اللہ خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان اور محمد عمران جلد رپورٹ کریں گے۔

کیمپ میں 10 اضافی کھلاڑی بھی ان ایکشن رہے۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ بطور اوپنر پرفارم کرکے کم بیک کیا ہے اور اب موقع ملنے پر پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں کا یہ کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا اور پھر یہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کی اڑان بھریں گے۔

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑیٹیم سے ڈراپ

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: یاسر عرفات قومی ٹیم کی مینجمنٹ میںشامل

نیوزی لینڈ سیریز کیلئے عماد وسیم اور محمد عامر نے انکار کیوں کیا؟محمد حفیظ نے بتادیا

Read Comments