Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیاری کا آغاز کردیا

صاحبزادہ فرحان پرفارم کرکے پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم
شائع 29 دسمبر 2023 10:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیاری کا آغاز کر دیا، اوپنر صاحبزادہ فرحان موقع ملنے پر پرفارم کرکے پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کی نگرانی میں شروع ہونے والے کیمپ میں فخرزمان، افتخار احمد، عباس آفریدی اور صاحبزادہ فرحان نے رپورٹ کرکے ٹریننگ شروع کردی جبکہ اعظم خان، حسیب اللہ خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان اور محمد عمران جلد رپورٹ کریں گے۔

کیمپ میں 10 اضافی کھلاڑی بھی ان ایکشن رہے۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ بطور اوپنر پرفارم کرکے کم بیک کیا ہے اور اب موقع ملنے پر پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں کا یہ کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا اور پھر یہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کی اڑان بھریں گے۔

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: یاسر عرفات قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں شامل

نیوزی لینڈ سیریز کیلئے عماد وسیم اور محمد عامر نے انکار کیوں کیا؟ محمد حفیظ نے بتادیا

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

T20I series

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

qaddafi cricket stadium

pakistan t20 team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div