Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2024 03:35pm

’آرائیوں کی باربی‘ ریشم کی پیاز کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ ریشم سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہوئے اپنے مداحوں سے بھرپور رابطے میں رہتی ہیں ۔ تازہ ویڈیو دیکھ کر کچھ منچلوں نے انہیں ’آرائیوں کی باربی‘ کے لقب سے نواز دیا۔

ریشم کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ حاصل کررہی ہے۔

ویڈیو میں ریشم کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے چنگچی رکشہ میں سواری سے لُطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہی نہیں وہ آخرمیں لاہور کی سردی میں ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھی ’چھولے بھٹوروں‘ سے انصاف کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔

جہاں دیکھنے والوں نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا وہیں کچھ منچلوں نے چُلبلے تبصروں میں دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ریشم کی فٹنس کے باعث انہیں 12 سالہ لڑکی قرار دیا۔

’شوبز میں شادیاں ٹوٹنے پر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے‘

یاد رہے یہ کچرا ریشم نے نہیں پھینکا

ریشم کے ٹریک سوٹ کی رنگت کی بناء پر باربی مووی کے باعث چلنے والے ٹرینڈ کی یادیں تازہ کرنے والوں نے انہیں ازراہ تفنن ’آرائیوں کی باربی‘ کہہ ڈالا کیونکہ وہ چھولے بٹوروں کے ساتھ ذوق و شوق سے پیاز کھا رہی ہیں۔

Read Comments