Aaj News

یاد رہے یہ کچرا ریشم نے نہیں پھینکا

اداکارہ ریشم نے سڑکوں کی صفائی شروع کردی
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 06:58pm

گزشتہ دنوں دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اداکارہ ریشم نے سڑکوں کی صاف صفائی شروع کردی جس پر اداکار احسن خان بھی اداکارہ کے اس اقدام تعریف کئے بنا نہیں رہ سکے۔

اداکارہ ریشم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑک کنارے پڑے گندگی کے ڈھیر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں ریشم نے لکھا کہ ‘پچھلے دنوں میں نے بہت کچھ سیکھا جس کے لیے میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا جنہوں نے میری رہنمائی کرنے اور میری اصلاح کرنے کی کوشش کی، پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں اسے صاف ستھرا رکھنا چاہیے’۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ’ میں نے گلی محلوں میں پھیلے کوڑے کی صفائی کرنے میں پہل کی ہے، میرا خیال ہے کہ مجھ سے ملنے والی تکلیف کے بعد میرا یہ عمل سب کو راحت دے گا، آئیے پاکستان کو صاف ستھرا بنائیں، یہ میرے لیے اور ہم سب کے لیے ایک نئی شروعات ہے’۔

اداکار احسن خان نے ریشم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے یہ ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘یاد رہے یہ کچرا ریشم نے نہیں پھینکا’۔

اداکار میکال ذوالفقار نے بھی اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے اقدام کو سراہا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ریشم نے دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈالتے ہوئے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینک دی تھیں۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شنیرا اکرم نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم ریشم نے بعد میں اس پر سب سے معافی مانگ لی تھی۔

ahsan khan

Resham

Comments are closed on this story.