Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2024 10:06pm

شاداب خان فٹ قرار، ابرار احمد اور خرم شہزاد کا لاہور میں ری ہیب شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انجری سے نجات پالی جبکہ مسڑی اسپنر ابرار احمد اور خرم شہزاد کا لاہور میں ری ہیب شروع ہوگیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق لیگ اسپئینر شاداب خان کا ری ہیب مکمل ہوگیا اور بورڈ کے میڈیکل پینل نے انہیں فٹ قرار دے دیا۔

پی سی بی کے مطابق شاداب خاب 5 ہفتے کے ری ہیب کے بعد فٹ ہیں۔

دورہ آسٹریلیا میں فٹنس مسائل سے دوچار ہونے والے اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر خرم شہزاد کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیکل پینل کی زیر نگرانی ری ہیب شروع کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ابرار احمد آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں دائیں ٹانگ میں درد پر سیریز سے باہر ہوئے تھے، جبکہ خرم شہزاد آسٹریلیا سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اسٹریس فریکچر کا شکار ہوگئے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں

قومی ٹیم کا ایک اور اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سےباہر

آسٹریلیا کیخلاف ایک بھی میچ نہ کھیلنے والا پاکستانی اسپنر کیویزکیخلاف بھی سیریز سے باہر

دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا، ابرار احمدباہر

Read Comments