Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 فروری 2024 10:25am

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کردیا، جس کے بعد بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن سے چند روز قبل بجلی ایک بار پھر مہنگی ہوگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

نیپراحکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ پہلے بھی نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

اس سے قبل سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں

گھریلو صارفین۔ کے بجلی بلوں پر 450 روپے کا فکسڈ چارج لگانے کیتجویز

نرخ بڑھنے پر صنعتوں نے بجلی کے استعمال میں بڑی کمی کردی، حکومتپریشان

کے الیکڑک کو 20 سال کیلئے لائسنسجاری

Read Comments