Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2024 10:14am

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک میں لین دین کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو ملک کی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے لین دین کے دوران صبح کے وقت روپے کا پلڑا بھاری رہا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277.80 روپے پر آگئی۔

Read Comments