Aaj Logo

شائع 05 اپريل 2024 03:50pm

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟

قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کےلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی، کاکول فٹنس کیمپ کی رپورٹ کی روشنی میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان 8 اپریل کو کیا جائے گا۔

کاکول فٹنس کیمپ میں شریک 29 کھلاڑی آرمی ٹرینرز کی نگرانی میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں ، جہاں ان کی فٹنس اور سٹیمینا پر کام کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 18 رکنی قومی اسکواڈ تشکیل دینے کے لئے مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق کاکول کیمپ میں کھلاڑیوں کی انفرادی فٹنس رپورٹ کی روشنی میں اسکواڈ کو 7 اپریل کو حتمی شکل دی جائے گی اور 8 اپریل کو اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز میں روٹیشن پالیسی پر عمل در آمد کرنے کے لئے تمام فٹ اور میسر باولرز کو موقع دیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز 18اپریل سے شروع ہو گی جس کے پہلے تین میچز راولپنڈی اور باقی دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی وارننگ دےدی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلانکردیا

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے کون کون سے کھلاڑی ڈراپ ہونے والےہیں؟

Read Comments