Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟

قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی
شائع 05 اپريل 2024 03:50pm
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی

قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کےلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی، کاکول فٹنس کیمپ کی رپورٹ کی روشنی میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان 8 اپریل کو کیا جائے گا۔

کاکول فٹنس کیمپ میں شریک 29 کھلاڑی آرمی ٹرینرز کی نگرانی میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں ، جہاں ان کی فٹنس اور سٹیمینا پر کام کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 18 رکنی قومی اسکواڈ تشکیل دینے کے لئے مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق کاکول کیمپ میں کھلاڑیوں کی انفرادی فٹنس رپورٹ کی روشنی میں اسکواڈ کو 7 اپریل کو حتمی شکل دی جائے گی اور 8 اپریل کو اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز میں روٹیشن پالیسی پر عمل در آمد کرنے کے لئے تمام فٹ اور میسر باولرز کو موقع دیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز 18اپریل سے شروع ہو گی جس کے پہلے تین میچز راولپنڈی اور باقی دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی وارننگ دے دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے کون کون سے کھلاڑی ڈراپ ہونے والے ہیں؟

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

t20 series

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pcb selection committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div