Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2024 12:22pm

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، تاہم شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گے جس کے بعد موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں آج سے 10 اپریل تک شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ آٓج شہر کا موسم دن بھر گرم رہے گا، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جبکہ 11 اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں

پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو کی وارننگجاری

کراچی میں تین دن موسم گرم رہے گا، پارہ 35 سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان

Read Comments