Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں تین دن موسم گرم رہے گا، پارہ 35 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

اندرونِ سندھ بھی گرم و خشک موسم کی پیش گوئی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات بڑھادیں
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2024 05:20pm

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں تین دن تک موسم گرم رہے گا۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جمعرات اور جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شہرِ قائد کے بہت سے علاقوں میں تین بار ڈھائی سے تین گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھادی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں فضا میں نمی کا تناسب 80 فیصد، شام 40 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اگلے تین دن سندھ کے بیشتر اندرونی علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بعض علاقوں میں شدید گرمی کے باعث روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے اُن کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

KARACHI HOT WEATHER

MET DEPTT

35 CENTIGRAD

HOT AND HUMID