Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2024 09:36pm

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد اسکواڈ میں شامل ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز کی جانب سے منگل کو پریس کانفرنس میں کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائر کے مطابق قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ میں عثمان خان، عماد وسیم اور محمد عامر بھی شامل ہوں گے، جبکہ عرفان نیازی کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دیا جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بابراعظم، صائم ایوب، رضوان، شاداب خان، افتخار احمد، اعظم خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔

ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے، جبکہ حارث روف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونئیر، عباس آفریدی کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے، ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات سرانجام دیں گے۔

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کی صبح اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments