Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی، ناموں کا حتمی اعلان کب ہوگا؟
شائع 07 اپريل 2024 09:36pm

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد اسکواڈ میں شامل ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز کی جانب سے منگل کو پریس کانفرنس میں کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائر کے مطابق قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ میں عثمان خان، عماد وسیم اور محمد عامر بھی شامل ہوں گے، جبکہ عرفان نیازی کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دیا جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بابراعظم، صائم ایوب، رضوان، شاداب خان، افتخار احمد، اعظم خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔ .

ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے، جبکہ حارث روف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونئیر، عباس آفریدی کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے، ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات سرانجام دیں گے۔

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کی صبح اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

t20 series

Pakistani Squad

Pakistan vs New Zealand

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div