Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2024 08:16am

آئی ایم ایف قرض منظور ہوا تو این ایف سی پر نظر ثانی کریں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے نیا قرض پروگرام منظور کیا تو صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کے حوالے سے قائم قومی مالیاتی ایوارڈ این ایف سی پر نظر ثانی کی جائے گی۔

جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت عالمی اداروں کا پاکستان کے حوالے سے رویہ تبدیل ہوا ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی وفد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا، آئی ایم ایف کی شرائط پرفیصلہ مئی میں ہوگا۔

انہوں نے کہا خواہش ہوگی کہ جون کے آخر تک آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی مارکیٹوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

مسعودخان نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت پاکستان کےبارےمیں رویوں میں تبدیلی آئی، آئی ایم ایف اورورلڈبینک سےمتعلق اچھی خبرآئیں گی، اہم سرمایہ کاروں نےپاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا جنہیں پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کی دورے میں سعودی عرب،ترکیہ،چین کےحکام سےملاقاتیں ہوئیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کےساتھ مثبت بات چیت ہوئی،معیشت کی بحالی سےمتعلق ہماری سمت بالکل واضح ہے،سرمایہ کاروں کےاعتمادکوبحال کرنےکیلئےاقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات اورچیلنجز کےباوجود ہمیں آگےبڑھناہے، چینی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری لائی جارہی ہے،اخراجات کوکم کرنےکیلئےٹھوس اقدامات کرنےکی ضرورت ہے،حالیہ دنوں میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےعالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

Read Comments